QR CodeQR Code

الیکشن سے قبل فاٹا کو صوبائی نشستیں دی جائیں، فاٹا یوتھ جرگہ

11 Apr 2018 20:15

مقررین نے کہا کہ سینیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی نے فاٹا اصلاحاتی بل روک کر وہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری طور پر قبائلی علاقوں کیلئے صوبائی نشستوں کی حلقہ بندیوں کے اعلان سمیت این ایف سی میں مختص 6 فیصد فنڈز کا اجراء کرے۔


اسلام ٹائمز۔ فاٹا یوتھ جرگہ نے قبائلی علاقوں کو عام انتخابات سے قبل صوبائی اسمبلی کی نشستیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فاٹا میں حلقہ بندیاں نہ کرانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ ایک ہفتے میں مطالبات نہ ماننے کی صورت میں احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کا اعلان کردیا۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرگے کے چیئرمین عدنان شنواری، عامر آفریدی، وسیم حیدر، سراج صافی، شاہ جہان آفریدی اور دیگر نے کہاکہ سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے فاٹا اصلاحاتی بل روک کر وہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری طور پر قبائلی علاقوں کیلئے صوبائی نشستوں کے حلقہ بندیوں کا اعلان سمیت این ایف سی میں مختص 6 فیصد فنڈز کا اجراء کرے تاکہ فاٹا کے عوام کی پسماندگی دور ہو۔


خبر کا کوڈ: 717281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/717281/الیکشن-سے-قبل-فاٹا-کو-صوبائی-نشستیں-دی-جائیں-یوتھ-جرگہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org