QR CodeQR Code

بھارت کی ایل او سی پر پھر فائرنگ، 3 خواتین سمیت 5 شہری زخمی

11 Apr 2018 23:17

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے مؤثر جواب دیا، جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جارحیت جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ شہری زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دوسری مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 717314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/717314/بھارت-کی-ایل-او-سی-پر-پھر-فائرنگ-3-خواتین-سمیت-5-شہری-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org