QR CodeQR Code

سپریم کورٹ کے فیصلے سے تاحیات نااہلی کے دروازے کھل گئے ہیں، منظور وسان

13 Apr 2018 23:33

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر صنعت و تجارت سندھ نے کہا کہ سپریم کورٹ کورٹ کے فیصلے کے بعد اب میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ عام انتخابات یقیناً ہونگے، اس فیصلے کے بعد آنے والا وزیراعظم سب کے قابل قبول ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ عام انتخابات ضرور ہوں گے، جام صادق علی کے دور جیسی کوئی حکومت آنے کا امکان ہے، عمران خان خوش نہ ہوں، حالات ان کے حق میں بھی نہیں۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ سپریم کورٹ کورٹ کے فیصلے کے دورس نتائج نکلیں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے تاحیات نااہلی کے دروازے کھل گئے ہیں، اس فیصلے کے بعد اب میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ عام انتخابات یقیناً ہونگے، اس فیصلے کے بعد آنے والا وزیراعظم سب کے قابل قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تاحیات نااہل ہونا ہی تھا، سپریم کورٹ کا بہتر فیصلہ آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خوش نہ ہوں، حالات اس کے بھی حق میں نہیں، آگے چل کر عمران خان کو بھی معلوم ہو گا کہ وہ کیسے استعمال ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 717744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/717744/سپریم-کورٹ-کے-فیصلے-سے-تاحیات-نااہلی-دروازے-کھل-گئے-ہیں-منظور-وسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org