QR CodeQR Code

پشاور، جعلی دستاویزات بنا کر دینے والا بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار

16 Apr 2018 10:56

پشاور کے گل حاجی پلازہ میں دکان نمبر 222 پر پولیس نے چھاپہ مار کر گروہ کے ایک اہم رکن غلام مصطفٰی ولد غلام رسول سکنہ افغانستان حال فیز 3 حیات آباد کو گرفتار کر لیا ہے، جسکے قبضے سے جعلی دستاویزات، جعلی وزارت داخلہ کے کاغذات، جعلی ڈی ایم سیز، جعلی زمین سرٹیفکیٹ، افغان سٹیزن کارڈ اور جعلی دستا ویزات بنانے کے آلات برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے وزارت داخلہ کی جعلی دستاویزات، زمین کے جعلی انتقالات اور جعلی ڈی ایم سیز بنانے میں ملوث بین الصوبائی منظم گروہ کے افغان سرغنہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی دستاویزات اور آلات برآمد کر لئے۔ پشاور پولیس ترجمان جلال الدین کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ تہکال کی حدود گل حاجی پلازہ میں ایک گروہ مختلف طریقوں سے وزارت داخلہ کے جعلی کاغذات، جعلی زمین سرٹیفکیٹ اور افغان سٹیزن کارڈ بنواتا ہے۔ اس اطلاع پر سی سی پی او کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گل حاجی پلازہ دکان نمبر 222 پر چھاپہ مار کر گروہ کے ایک اہم رکن غلام مصطفٰی ولد غلام رسول سکنہ افغانستان حال فیز 3 حیات آباد کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے جعلی دستاویزات، جعلی وزارت داخلہ کے کاغذات، جعلی ڈی ایم سیز، جعلی زمین سرٹیفکیٹ، افغان سٹیزن کارڈ اور جعلی دستاویزات بنانے کے آلات، ایک کمپیوٹر، ایک عدد ایل سی ڈی سکرین اور ایک عدد پرنٹر برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 718259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/718259/پشاور-جعلی-دستاویزات-بنا-کر-دینے-والا-بین-الصوبائی-گروہ-کا-سرغنہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org