QR CodeQR Code

پشاور، خواجہ سراء کے قتل میں ملوث ملزموں کا سراغ لگا لیا گیا

16 Apr 2018 19:59

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوہرے قتل میں ملوث ملزموں کا سراغ لگا لیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رنگ روڈ پر ساتھی سمیت خواجہ سراء کے قتل میں ملوث ملزموں کا سراغ لگالیا اور دعویٰ کیا ہے کہ جلد انہیں گرفتار کرلیا جائیگا۔ 28 مارچ کو خواجہ سراء دانیال عرف چٹکی کو اس کے ساتھی اعزاز سمیت اس وقت قتل کیا گیا تھا، جب وہ دونوں رکشہ میں اقبال پلازہ سے پتنگ چوک جارہے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے بعدازاں معلوم ہوا کہ ملزمان چٹکی نامی ایک اور خواجہ سراء کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن نام کی غلطی کی وجہ سے انہوں نے دوسرے خواجہ سراء جس کا نام چٹکی تھا کو اس کے ساتھی اعزاز سمیت قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوہرے قتل میں ملوث ملزموں کا سراغ لگا لیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 718390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/718390/پشاور-خواجہ-سراء-کے-قتل-میں-ملوث-ملزموں-کا-سراغ-لگا-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org