QR CodeQR Code

ملتان، محکمہ صحت کے ملازمین کا ادارے کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

17 Apr 2018 23:58

رہنمائوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ صحت کی نجکاری سے پرائیویٹ کمپینیاںمریضوں سے بھاری فیسیں وصول کر راہی ہیں جس کی مثال پرائیویٹ کمپینی کودئیے گے ملتان میں کڈنی سنٹر اور پنجاب کے چند دوسرے ہسپتال ہیں جس کی وجہ سے مریضوںکی تعداد ان ہسپتالوں میں کم ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت ملتان کے ملازمین نے کہا ہے کہ ادارے کے ملازمین کا استحصال اور معاشی قتل ابھی تک بند نہیں ہو رہا جس سے محکمہ صحت کے ملازمین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ محکمہ صحت ایک بہت بڑا ادارہ ہے جوکہ عوام کو ترجیی بنیادوں پر علاج کی مفت سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ محکمہ صحت کے نجکاری کے عمل کو ابھی تک نہیں روکا گیا ہے۔ یہ گورنمنٹ ملازمین اور آئندہ آنے والی نسلوں کا معاشی قتل ہے، گرینڈ ہیلتیھ الائنس کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ سرکاری وسائل کو اونے پونے داموں میں اور اپنے من پسند ٹھکییداروں، خریداروں اور نام نہاد کمپینیوں کو فروخت کرنے سے ہر صورت روکنا ہے۔ حالانکہ چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ نے سوموٹو ایکشن لے کر 56 پراییوٹ کمپنیوں سے محکمہ صحت اور دوسرے محکموں کو ان کے حوالے کرنا اور بے تحاشہ تنحواہ دینے کا جواب طلب کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف اضلاع کو ہائی کورٹ کی طرف سے کمپینیوں کو کام کرنے سے روکنے کیلے StayOrder جاری کیے گے ہیں۔ اس کے باوجود گورنمنٹ دبائو کے ذریعے محکمہ صحت کو پراییوٹ کمپنیوں کے حوالے کرنا چاہتی ہے جو کہ ایک سراسر غلط اقدام ہے۔


خبر کا کوڈ: 718673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/718673/ملتان-محکمہ-صحت-کے-ملازمین-کا-ادارے-کی-نجکاری-خلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org