QR CodeQR Code

چند سنگین سوالات حل ہو جائیں تو پاک امریکا تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں،ایسا پاکستان چاہتے ہیں جو افغانستان کے مفادات بھی عزیز رکھے،جان کیری

14 May 2011 23:43

اسلام ٹائمز:افغانستان کے دورے پر آئے جان کیری نے مزار شریف میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اپنی حدود میں جنگجوؤں کے خلاف جنگ میں مخلص اتحادی ثابت ہو، تاہم اسامہ کی ہلاکت کے بعد سنگین سوالات نے سر اٹھایا ہے، جنہیں حل کرنا ہو گا


مزار شریف:اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سینیٹر جان کیری نے کہا ہے کہ چند سنگین سوالات حل ہو جائیں تو پاک امریکا تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔ پاکستان سے ازسرنو تعلقات استوار کرنے کیلئے راہیں تلاش کر رہے ہیں۔ افغانستان کے دورے پر آئے جان کیری نے مزار شریف میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اپنی حدود میں جنگجوؤں کے خلاف جنگ میں مخلص اتحادی ثابت ہو، تاہم اسامہ کی ہلاکت کے بعد سنگین سوالات نے سر اٹھایا ہے، جنہیں حل کرنا ہو گا۔ امریکا ایک ایسا پاکستان چاہتا ہے جو افغانستان کے مفادات بھی عزیز رکھے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہو سکتے ہیں، امریکا پاکستان سے تعلقات خراب نہیں بلکہ بہتر کرنے کی راہیں تلاش کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 71897

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71897/چند-سنگین-سوالات-حل-ہو-جائیں-پاک-امریکا-تعلقات-بہتر-سکتے-ہیں-ایسا-پاکستان-چاہتے-جو-افغانستان-کے-مفادات-بھی-عزیز-رکھے-جان-کیری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org