0
Saturday 14 May 2011 23:43

چند سنگین سوالات حل ہو جائیں تو پاک امریکا تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں،ایسا پاکستان چاہتے ہیں جو افغانستان کے مفادات بھی عزیز رکھے،جان کیری

چند سنگین سوالات حل ہو جائیں تو پاک امریکا تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں،ایسا پاکستان چاہتے ہیں جو افغانستان کے مفادات بھی عزیز رکھے،جان کیری
مزار شریف:اسلام ٹائمز۔ امریکا کے سینیٹر جان کیری نے کہا ہے کہ چند سنگین سوالات حل ہو جائیں تو پاک امریکا تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔ پاکستان سے ازسرنو تعلقات استوار کرنے کیلئے راہیں تلاش کر رہے ہیں۔ افغانستان کے دورے پر آئے جان کیری نے مزار شریف میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اپنی حدود میں جنگجوؤں کے خلاف جنگ میں مخلص اتحادی ثابت ہو، تاہم اسامہ کی ہلاکت کے بعد سنگین سوالات نے سر اٹھایا ہے، جنہیں حل کرنا ہو گا۔ امریکا ایک ایسا پاکستان چاہتا ہے جو افغانستان کے مفادات بھی عزیز رکھے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہو سکتے ہیں، امریکا پاکستان سے تعلقات خراب نہیں بلکہ بہتر کرنے کی راہیں تلاش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 71897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش