QR CodeQR Code

رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے خودکشی کی دھمکی دیدی

19 Apr 2018 16:36

کامران اختر نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کو مسلسل 5 سال نظر انداز کیا گیا ہے، سندھ حکومت بلدیہ میں پانی کی عدم فراہمی کا جواب دے، اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا، تو خودکشی کرلوں گا۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کا کہنا ہے کہ اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا تو خودکشی کرلوں گا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے سندھ حکومت کو خودکشی کی دھمکی دی ہے۔ کامران اختر نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کو مسلسل 5 سال نظر انداز کیا گیا ہے، سندھ حکومت بلدیہ میں پانی کی عدم فراہمی کا جواب دے، اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا، تو خودکشی کرلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل میں بجلی کی بندش کے خلاف بلب کے ہار پہن کر آیا تھا، لیکن میں نہیں چاہتا کہ حکومت کو 100 واٹ کا جھٹکا دوں۔


خبر کا کوڈ: 719058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/719058/رکن-سندھ-اسمبلی-کامران-اختر-نے-خودکشی-کی-دھمکی-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org