QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، آصفہ بھٹو زرداری

26 Apr 2018 16:25

اورنگی ٹاؤن میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی پی نے کہا کہ بے نظیر نے مشکل وقت میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی، جب بی بی کو شہید کیا تو آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا، بلاول بھٹو زردادی کی قیادت میں قوم متحد ہے، پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے نظیر نے مشکل وقت میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی، جب بی بی کو شہید کیا تو آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زردادی کی قیادت میں قوم متحد ہے، پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے خون سے جمہوریت کو پروان چڑھایا، پیپلز پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ آصفہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ہی ملک کے اصل قائد ہیں۔


خبر کا کوڈ: 720663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720663/پیپلز-پارٹی-کو-ختم-کرنے-کی-کوشش-کبھی-کامیاب-نہیں-ہوگی-ا-صفہ-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org