QR CodeQR Code

مہمند ایجنسی، چیک پوسٹ پر حملے میں 1 اہلکار شہید، 3 حملہ آور مارے گئے

26 Apr 2018 17:19

آئی ایس پی آر کیمطابق پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں نے ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں 1 فوجی اہلکار شہید ہوگیا، شہید ہونیوالے سپاہی کا نام فرمان اللہ بتایا گیا جسکی عمر 21 سال ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی میں آرمی چیک پوسٹ پر حملے میں 1 فوجی جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں نے ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 1 فوجی اہلکار شہید ہوگیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج نے حملے کا موثر جواب دیتے ہوئے 3 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ شہید ہونے والے سپاہی کا نام فرمان اللہ بتایا گیا جسکی عمر 21 سال ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی افغانستان کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 720694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720694/مہمند-ایجنسی-چیک-پوسٹ-پر-حملے-میں-1-اہلکار-شہید-3-حملہ-آور-مارے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org