QR CodeQR Code

ٹانک، ٹینڈر کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم، 3 افراد زخمی

2 May 2018 16:22

محسود شمیرائی قبائل کے 2 گروپوں کے مابین پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں تصادم ہوا ہے، خمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جسکے بعد مسلح گروپوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ کر ہسپتال میں بھی فائرنگ کی، واقعے کے بعد لیویز فورس نے مسلح گروپوں کے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ٹینڈر کے تنازعہ پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹانک میں ٹینڈر کے مسئلے پر محسود شمیرائی قبائل کے 2 گروپوں کے مابین پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں تصادم ہوا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مسلح گروپوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ کر ہسپتال میں بھی فائرنگ کی، واقعے کے بعد لیویز فورس نے مسلح گروپوں کے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 721907

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/721907/ٹانک-ٹینڈر-کے-تنازعہ-پر-2-گروپوں-میں-تصادم-3-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org