QR CodeQR Code

تہکال میں مسلح افراد نے پولیس تحویل سے ساتھی کو چھڑا لیا

3 May 2018 19:51

اے ایس آئی قاضی اسرار نے بتایا کہ 2 فریقین کے مابین جھگڑے کے دوران انہوں نے کامران نامی شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، تاہم اس دوران اس کے دیگر 12 ساتھی وہاں آئے اور زبردستی پولیس سے اپنے ساتھی کو چھڑا لیا۔


اسلام ٹائمز۔ تہکال میں مسلح افراد نے پولیس کی تحویل سے اپنے ساتھی کو چھڑا لیا، جبکہ پولیس سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ اے ایس آئی قاضی اسرار نے تہکال تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ جہانگیر آباد میں گشت کررہا رہا تھا۔ اس دوران راستے میں 2 فریقین کے مابین جھگڑے کے دوران انہوں نے کامران نامی شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، تاہم اس دوران اس کے دیگر 12 ساتھی وہاں آئے اور زبردستی پولیس سے اپنے ساتھی کو چھڑا لیا اور پولیس سے کلاشنکوفیں بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کامران اور امجد ولد سرفراز اوران کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 722138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/722138/تہکال-میں-مسلح-افراد-نے-پولیس-تحویل-سے-ساتھی-کو-چھڑا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org