QR CodeQR Code

آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

5 May 2018 12:12

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سزا پانیوالے دہشتگرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، جنہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سزا پانیوالے دہشتگرد سکیورٹی تنصیبات پر حملوں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کے قتل، تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی جبکہ 3 خطرناک دہشتگردوں کی عمر قید کی سزا کی توثیق کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سزا پانیوالے دہشتگرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جنہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سزا پانیوالے دہشتگرد سکیورٹی تنصیبات پر حملوں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کے قتل، تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سزا پانے والے دہشتگردوں میں عارف اللہ، بخت محمد، محمد عمران، یوسف خان، نادر خان، برہان الدین، محمد زیب، سلیم اور عزت خان سمیت دیگر دہشتگرد شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 722517

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/722517/ا-رمی-چیف-نے-11-دہشتگردوں-کی-سزائے-موت-توثیق-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org