0
Saturday 5 May 2018 12:12

آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی جبکہ 3 خطرناک دہشتگردوں کی عمر قید کی سزا کی توثیق کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سزا پانیوالے دہشتگرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جنہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سزا پانیوالے دہشتگرد سکیورٹی تنصیبات پر حملوں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کے قتل، تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سزا پانے والے دہشتگردوں میں عارف اللہ، بخت محمد، محمد عمران، یوسف خان، نادر خان، برہان الدین، محمد زیب، سلیم اور عزت خان سمیت دیگر دہشتگرد شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 722517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش