QR CodeQR Code

ایبٹ آباد، سبزی منڈی کے قریب ٹرک وین پر الٹ گیا، 9 جاں بحق، متعدد زخمی

10 May 2018 20:27

حادثے میں 2 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، ایمبیولینسوں کے ذریعے بچوں اور خواتین سمیت متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کیوجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ ایبٹ آباد میں سبزی منڈی کے قریب ٹرک وین پر الٹنے سے خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور مسافر وین میں پھنسے افراد کو نکالا۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایمبیولینسوں کے ذریعے بچوں اور خواتین سمیت متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر وین راولپنڈی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔


خبر کا کوڈ: 723744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/723744/ایبٹ-ا-باد-سبزی-منڈی-کے-قریب-ٹرک-وین-پر-الٹ-گیا-9-جاں-بحق-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org