QR CodeQR Code

قاف لیگ کی نیلوفر بختیار نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

12 May 2018 12:10

سابق وفاقی وزیر نے بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کی اہم رہنما نیلوفر بختیار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کی اہم رہنما نیلوفر بختیار نے اپنی جماعت کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار نے بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی (پی پی) کے لاڑکانہ سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہد بھٹو بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 724013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724013/قاف-لیگ-کی-نیلوفر-بختیار-نے-پی-ٹی-آئی-میں-شمولیت-اختیار-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org