0
Saturday 12 May 2018 12:10

قاف لیگ کی نیلوفر بختیار نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

قاف لیگ کی نیلوفر بختیار نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کی اہم رہنما نیلوفر بختیار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کی اہم رہنما نیلوفر بختیار نے اپنی جماعت کو خیر باد کہتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر نیلوفر بختیار نے بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی (پی پی) کے لاڑکانہ سے سابق رکن قومی اسمبلی شاہد بھٹو بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 724013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش