QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل، اجلاس 22 مئی کو طلب

12 May 2018 17:33

اجلاس کی تاریخ بدلنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی، تاہم خیال ہے کہ صوبائی حکومت جاتے جاتے اسمبلی میں بدترین احتجاج سے بچنا چاہتی ہے۔ تاریخ کی تبدیلی کیساتھ ہی اپوزیشن کی طرف سے ریکوزیشن جمع کرانے کا راستہ بھی بند ہوگیا ہے، تاہم بجٹ پیش کئے جانے کا بھی کوئی امکان باقی نہیں رہا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل کرتے ہوئے اب 22 مئی کو اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی نئے بجٹ کا باب بھی بند ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس جو کہ 14 مئی کو ہونا تھا اب 22 مئی کو ہوگا۔ اجلاس کی تاریخ بدلنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی، تاہم خیال ہے کہ صوبائی حکومت جاتے جاتے اسمبلی میں بدترین احتجاج سے بچنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق تاریخ کی تبدیلی کے ساتھ ہی اپوزیشن کی طرف سے ریکوزیشن جمع کرانے کا راستہ بھی بند ہوگیا ہے، تاہم بجٹ پیش کئے جانے کا بھی کوئی امکان باقی نہیں رہا۔


خبر کا کوڈ: 724102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724102/خیبر-پختونخوا-اسمبلی-کے-اجلاس-کی-تاریخ-تیسری-بار-تبدیل-22-مئی-کو-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org