0
Saturday 12 May 2018 17:33

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل، اجلاس 22 مئی کو طلب

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل، اجلاس 22 مئی کو طلب
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل کرتے ہوئے اب 22 مئی کو اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی نئے بجٹ کا باب بھی بند ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس جو کہ 14 مئی کو ہونا تھا اب 22 مئی کو ہوگا۔ اجلاس کی تاریخ بدلنے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی، تاہم خیال ہے کہ صوبائی حکومت جاتے جاتے اسمبلی میں بدترین احتجاج سے بچنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق تاریخ کی تبدیلی کے ساتھ ہی اپوزیشن کی طرف سے ریکوزیشن جمع کرانے کا راستہ بھی بند ہوگیا ہے، تاہم بجٹ پیش کئے جانے کا بھی کوئی امکان باقی نہیں رہا۔
خبر کا کوڈ : 724102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش