QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت اور کوریا کے درمیان پن بجلی کے منصوبے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

15 May 2018 18:54

منصوبے کے تحت کوریا کالام میں 197 میگاواٹ بجلی کے منصوبے پر کام کریگا، جس پر 50 ارب روپے کی لاگت آئیگی، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کو سلانہ 35 کروڑ روپے کی آمدن ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت اور کوریا کے درمیان پن بجلی کے منصوبے کی مفاہتی یاداشت پر دستخط ہوئے، جس کے تحت کوریا کالام میں 197 میگاواٹ بجلی کے منصوبے پر کام کرے گا۔ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں کے پی حکومت اور کوریا کے درمیان پن بجلی کے منصوبے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ منصوبے پر 50 ارب روپے کی لاگت آئے گی، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کو سلانہ 35 کروڑ روپے کی آمدن ہوگی۔ وزیراعلٰی پرویز خٹک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سستی بجلی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، 5 سال میں 2200 میگاواٹ کے معاہدوں پر دستخط کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی معاہدہ کرتے ہیں تو اسے پورا کرنے میں 7 سے 8 سال لگ جاتے ہیں، وفاقی حکومت کہتی ہے ہم نے لوڈشیدنگ ختم کر دی لیکن بجلی پوری بھی ہو جائے تب بھی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خود بجلی چوری روکنا نہیں چاہتی، چیف جسٹس کو ہمارے صوبے میں تبدیلی نظر آ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 724964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/724964/خیبر-پختونخوا-حکومت-اور-کوریا-کے-درمیان-پن-بجلی-منصوبے-کی-مفاہمتی-یاداشت-پر-دستخط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org