0
Tuesday 15 May 2018 18:54

خیبر پختونخوا حکومت اور کوریا کے درمیان پن بجلی کے منصوبے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

خیبر پختونخوا حکومت اور کوریا کے درمیان پن بجلی کے منصوبے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت اور کوریا کے درمیان پن بجلی کے منصوبے کی مفاہتی یاداشت پر دستخط ہوئے، جس کے تحت کوریا کالام میں 197 میگاواٹ بجلی کے منصوبے پر کام کرے گا۔ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں کے پی حکومت اور کوریا کے درمیان پن بجلی کے منصوبے کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ منصوبے پر 50 ارب روپے کی لاگت آئے گی، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کو سلانہ 35 کروڑ روپے کی آمدن ہوگی۔ وزیراعلٰی پرویز خٹک نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سستی بجلی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، 5 سال میں 2200 میگاواٹ کے معاہدوں پر دستخط کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی معاہدہ کرتے ہیں تو اسے پورا کرنے میں 7 سے 8 سال لگ جاتے ہیں، وفاقی حکومت کہتی ہے ہم نے لوڈشیدنگ ختم کر دی لیکن بجلی پوری بھی ہو جائے تب بھی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خود بجلی چوری روکنا نہیں چاہتی، چیف جسٹس کو ہمارے صوبے میں تبدیلی نظر آ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 724964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش