QR CodeQR Code

کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر دیا، ترابی

17 May 2018 10:36

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کاکہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اور حکومت نئی حکمت عملی تشکیل دے کر سفارتی محاذ پر ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کریں۔


اسلام ٹائمز۔ کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کی قومی جماعتوں اور قائدین کا بیانیہ ہی مسئلہ کشمیر ہوتا تھا مگر ایک بڑی جماعت کے سربراہ نے اپنے نکات میں مسئلہ کشمیر کو یکسر نظر انداز کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں و کشمیر یوتھ کونسل کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے سینیٹر رحمان ملک، ظفر علی شاہ، جسٹس(ر) منظور گیلانی، آصف حنیف کیلوی، صاحبزادہ ذوالفقار، شائستہ صفی، عثمان عتیق، یوسف نسیم، شمیم شال سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر دیا، حکومت پاکستان اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے اور سفارتی محاذ پر ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرے، سیاسی قیادت اور حکومت نئی حکمت عملی تشکیل دے۔


خبر کا کوڈ: 725283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725283/کشمیریوں-نے-اپنے-حصے-کا-کام-کر-دیا-ترابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org