QR CodeQR Code

ماہ رمضان کی آمد، کراچی میں پھلوں کی قیمتوں میں من چاہا اضافہ

17 May 2018 17:27

ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ شہر میں تربوز 5 روپے فی کلو اضافے کے بعد 27 روپے فی کلو ہو گیا ہے جب کہ سیب 120 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں، سندھ کا سندھڑی آم 5 روپے فی کلو اضافے کے بعد 85 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سبزی منڈی ہول سیلرز کے مطابق شہر میں ہول سیل مارکیٹ میں کیلے 30 روپے فی درجن اضافے سے 120 روپے کے ہوگئے جب کہ آڑو کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد آڑو 180 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔ ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ شہر میں تربوز 5 روپے فی کلو اضافے کے بعد 27 روپے فی کلو ہوگیا ہے جب کہ سیب 120 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کے بادشاہ آم کی بھی آمد ہوئی ہے اور سندھ کا سندھڑی آم 5 روپے فی کلو اضافے کے بعد 85 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 725413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725413/ماہ-رمضان-کی-ا-مد-کراچی-میں-پھلوں-قیمتوں-چاہا-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org