QR CodeQR Code

کرک، آئل ٹینکر الٹنے کے سے 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

20 May 2018 12:00

آئل ٹینکر مخالف سمت میں آنیوالے ٹریکٹر سے ٹکرانے کیبعد اُلٹ گیا، حادثے کے باعث ٹینکر کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور زخمی ہوا۔ حادثے کیوجہ سے ٹینکر میں آگ لگ گئی تھی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کرک میں آئل ٹینکر کے الٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بانڈہ داؤد شاہ تحصیل کے علاقے منصور گڑھ میں آئل ٹینکر مخالف سمت میں آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے باعث ٹینکر کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور زخمی ہوا۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال کوہاٹ پہنچایا گیا جہاں پر زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجہ سے ٹینکر میں آگ لگ گئی، جس سے ہزاروں لیٹر تیل بہہ کر ضائع ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 725991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/725991/کرک-ا-ئل-ٹینکر-الٹنے-کے-سے-2-افراد-جاں-بحق-1-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org