0
Sunday 20 May 2018 12:00

کرک، آئل ٹینکر الٹنے کے سے 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

کرک، آئل ٹینکر الٹنے کے سے 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کرک میں آئل ٹینکر کے الٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بانڈہ داؤد شاہ تحصیل کے علاقے منصور گڑھ میں آئل ٹینکر مخالف سمت میں آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے باعث ٹینکر کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور زخمی ہوا۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو ضلعی ہیڈ کواٹر ہسپتال کوہاٹ پہنچایا گیا جہاں پر زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجہ سے ٹینکر میں آگ لگ گئی، جس سے ہزاروں لیٹر تیل بہہ کر ضائع ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 725991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش