QR CodeQR Code

مولانا طارق جمیل کی جامعہ اشرفیہ آمد، صوفی سرور کی وفات پر اظہار تعزیت

20 May 2018 16:28

ممتاز تبلیغی رہنما نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے شیخ الحدیث مولانا صوفی سرور کی رہائشگاہ پر ان کے بیٹے مولانا صوفی عبدالرحمٰن، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صوفی سرور کی روشن زندگی قابل رشک اور علماء کیلئے مشعل راہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی جامعہ اشرفیہ آمد، مولانا صوفی سرور کی وفات پر تعزیت، مرحوم کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعاء مغفرت۔ مولانا طارق جمیل نے آج جامعہ اشرفیہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے شیخ الحدیث مولانا صوفی سرور کی رہائشگاہ پر ان کے بیٹے مولانا صوفی عبدالرحمٰن، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صوفی سرور کی روشن زندگی قابل رشک اور علماء کیلئے مشعل راہ ہے، ان کی تمام زندگی اتباع شریعت اور درس و تدریس میں گزری وہ علم و عمل کے پیکر تھے۔ انہوں نے مولانا صوفی محمد سرور کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
 


خبر کا کوڈ: 726093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726093/مولانا-طارق-جمیل-کی-جامعہ-اشرفیہ-ا-مد-صوفی-سرور-وفات-پر-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org