QR CodeQR Code

حکومت عوامی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کرے گی، افتخار گیلانی

21 May 2018 11:55

آزاد کشمیر کا 1 کھرب 5 ارب سے زائد مالیت کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے، گزشتہ سال 94 ارب 41 کروڑ روپے حجم کا بجٹ پیش کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کرے گی، پہلی بار تمام محکموں سے الگ الگ تجاویز لی گئی ہیں۔ آزاد کشمیر کا 1 کھرب 5 ارب سے زائد مالیت کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے، گزشتہ سال 94 ارب 41 کروڑ روپے حجم کا بجٹ پیش کیا گیا تھا جس میں 23 ارب روپے ترقیاتی شعبہ کے لئے مختص تھے۔ دریں اثنا قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کو کس بات کا خوف ہے کہ وہ وقت سے پہلے بجٹ پیش کر رہی ہے، جلد بازی سمجھ سے بالاتر ہے، محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کا یہ آخری بجٹ ہے، آزاد کشمیر میں انتخابات ہو رہے ہیں نہ ہی کوئی غیر معمولی صورتحال ہے۔


خبر کا کوڈ: 726259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726259/حکومت-عوامی-امنگوں-کے-مطابق-بجٹ-پیش-کرے-گی-افتخار-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org