QR CodeQR Code

چند دنوں سے یو این ڈی پی کا ڈرامہ چل رہا ہے، یہ رپورٹ 2005ء سے 2013ء تک کی تھی، پرویز خٹک

22 May 2018 12:11

صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کیبعد بہت سی رپورٹیں آئیں جن میں ہم ٹاپ پر تھے، اگر ہماری غلطیاں اُچھالتے ہو تو بھلائیاں بھی اُٹھاؤ، جو خود چور، ڈاکو اور کرپٹ ہوتے ہیں وہ دوسرے کو بھی وہی سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ترقی سے متعلق یو این ڈی پی کی رپورٹ 2005ء سے 2013ء تک کی تھی۔ گذشتہ روز اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ 2017ء رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ ترقی کے اعتبار سے خیبر پختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے۔ صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پرویز خٹک نے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں سے یو این ڈی پی کا ڈرامہ چل رہا ہے، یو این ڈی پی کی رپورٹ کل دیکھی، پہلے اس رپورٹ کو پڑھ لیا جائے، یہ رپورٹ 2005ء سے 2013ء تک کی تھی۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے بعد بہت سی رپورٹیں آئیں جن میں ہم ٹاپ پر تھے، اگر ہماری غلطیاں اُچھالتے ہو تو بھلائیاں بھی اُٹھاؤ۔ انہوں نے کہا کہ جو خود چور، ڈاکو اور کرپٹ ہوتے ہیں وہ دوسرے کو بھی وہی سمجھتے ہیں، مخالفین کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے کیا کیا ہے، الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ تحریک انصاف نے کیا کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 726514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/726514/چند-دنوں-سے-یو-این-ڈی-پی-کا-ڈرامہ-چل-رہا-ہے-یہ-رپورٹ-2005ء-2013ء-تک-کی-تھی-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org