QR CodeQR Code

مسلم ملکوں میں امریکا کی مقبولیت میں مزید کمی ہو گئی، سروے

18 May 2011 09:09

اسلام ٹائمز:اردن اور ترکی میں بھی صورت حال مختلف نہیں۔ اردن میں امریکا کی مقبولیت 21 فیصد سے کم ہو کر 13 فی صد اور ترکی میں امریکا کو پسند کرنے والوں کی تعداد 17 فی صد سے کم ہو کر صرف 10 فی صد رہ گئی ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق رواں برس مسلم ممالک میں امریکا کی مقبولیت گزشتہ سال کے مقابلے میں مزید کم ہو گئی ہے۔ پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کرائے گئے سروے نتائج کے مطابق پاکستان میں امریکا کی مقبولیت گزشتہ سال 17 فی صد تھی جو کم ہو کر 11 فی صد رہ گئی ہے۔ دنیا کی سب سے زیادی آبادی والے مسلم ملک انڈونیشیا میں بھی امریکا کو پسند کرنے والوں کی تعداد 59 فی صد سے کم ہو کر 54 فی صد ہو گئی ہے جبکہ اردن اور ترکی میں بھی صورت حال مختلف نہیں۔ اردن میں امریکا کی مقبولیت 21 فیصد سے کم ہو کر 13 فی صد اور ترکی میں امریکا کو پسند کرنے والوں کی تعداد 17 فی صد سے کم ہو کر صرف 10 فی صد رہ گئی ہے۔ یہ سروے پاکستان میں امریکی آپریشن میں اسامہ کی ہلاکت سے قبل مارچ اور اپریل میں کرایا گیا تھا، جس میں پاکستان سے دو ہزار افراد اور دیگر ملکوں کے ایک ہزار افراد نے حصہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 72713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/72713/مسلم-ملکوں-میں-امریکا-کی-مقبولیت-مزید-کمی-ہو-گئی-سروے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org