QR CodeQR Code

کراچی، گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

28 May 2018 16:16

پولیس کے مطابق گھر میں آگ ایک خاتون نے لگائی، جن کا دماغی توازن درست نہیں ہے، خاتون نے گھر میں جیسے ہی آگ لگائی، تو اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں موجود تمام افراد بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ملنگ گوٹھ کے ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے ملنگ گوٹھ کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گھر میں آگ ایک خاتون نے لگائی، جن کا دماغی توازن درست نہیں ہے، خاتون نے گھر میں جیسے ہی آگ لگائی، تو اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں موجود تمام افراد بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 727941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/727941/کراچی-گھر-میں-ا-تشزدگی-سے-ایک-ہی-خاندان-کے-7-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org