QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ، پولیٹیکل محرر جاں بحق

2 Jun 2018 12:20

حملہ اسوقت کیا گیا جب شمالی وزیرستان کے علاقہ کم سروبی میں پولیٹیکل محرر حمید اللہ کسی کام کے سلسلے میں جا رہے تھے، حملہ اتنا شدید تھا کہ لیویز اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں مل سکا۔ واضح رہے کہ فاٹا انضمام کے بعد ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں پر یہ پہلا دہشتگرد حملہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے کم سروبی میں دہشت گردوں نے پولیٹیکل انتظامیہ کی گاڑی پر حملہ کیا ہے، حملے کے نتیجے میں پولیٹیکل محرر حمید اللہ جاں بحق، جبکہ 3 لیویز اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق حملہ اسوقت کیا گیا جب شمالی وزیرستان کے علاقہ کم سروبی میں پولیٹیکل محرر حمید اللہ کسی کام کے سلسلے میں جا رہے تھے، حملہ اتنا شدید تھا کہ لیویز اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا، دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں پولیٹیکل محرر حمید اللہ جاں بحق، جبکہ 3 لیویز اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حملے کے دوران ایک اہلکار تاحال لاپتہ بھی ہو گیا ہے، جس کی تلاش کے لئے سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں فاٹا انضمام کے بعد ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں پر یہ پہلا دہشت گرد حملہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 728939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/728939/شمالی-وزیرستان-میں-دہشت-گردوں-کا-حملہ-پولیٹیکل-محرر-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org