QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، مکان کی چھت گرنے سے 4 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

4 Jun 2018 22:20

سرکاری ذرائع کے مطابق شکور خان نامی شخص کے مکان میں ایک کمرے کی چھت گرنے سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وقوعہ کے بعد فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے لاشیں ملبے تلے سے نکالیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شکور خان نامی شخص کے مکان میں ایک کمرے کی چھت گرنے سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وقوعہ کے بعد فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے لاشیں ملبے تلے سے نکالیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ تاحال کمرے کی چھت گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 729590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/729590/شمالی-وزیرستان-مکان-کی-چھت-گرنے-سے-4-خواتین-سمیت-ایک-ہی-خاندان-کے-8-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org