0
Monday 4 Jun 2018 22:20

شمالی وزیرستان، مکان کی چھت گرنے سے 4 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان، مکان کی چھت گرنے سے 4 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 4 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شکور خان نامی شخص کے مکان میں ایک کمرے کی چھت گرنے سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وقوعہ کے بعد فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے لاشیں ملبے تلے سے نکالیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔ تاحال کمرے کی چھت گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 729590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش