QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، ساتھی کے قتل کیخلاف پولیٹیکل محرروں کا بطور احتجاج ڈیوٹی سے انکار

5 Jun 2018 20:59

میرانشاہ میں صدر عباس خان کی سربراہی میں پولیٹیکل محرروں کا اس سلسلے میں ایک اجلاس ہوا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مقتول حمیداللہ کے قتل کی وجوہات معلوم کی جائیں اور اس کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں پولیٹیکل محرروں نے کچھ روز قبل نامعلوم افراد کے ہاتھوں اپنے ساتھی کے قتل کے خلاف بطور احتجاج ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا۔ میرانشاہ میں صدر عباس خان کی سربراہی میں پولیٹیکل محرروں کا اس سلسلے میں ایک اجلاس ہوا  جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مقتول حمیداللہ کے قتل کی وجوہات معلوم کی جائیں اور اس کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ اجلاس میں حکومت سے فراہمی تحفظ کا مطالبہ بھی کیا گیا اور یہ اعلان کیا گیا کہ مطالبات کی منظوری تک ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔ اجلاس کے دوران ایک 12 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ یاد رہے کہ 2 جون کو کم سروبی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے پولیٹیکل محرر حمیداللہ کو دوران گشت فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ  خود جاں بحق جبکہ تین لیویز اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 729775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/729775/شمالی-وزیرستان-ساتھی-کے-قتل-کیخلاف-پولیٹیکل-محرروں-کا-بطور-احتجاج-ڈیوٹی-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org