0
Tuesday 5 Jun 2018 20:59

شمالی وزیرستان، ساتھی کے قتل کیخلاف پولیٹیکل محرروں کا بطور احتجاج ڈیوٹی سے انکار

شمالی وزیرستان، ساتھی کے قتل کیخلاف پولیٹیکل محرروں کا بطور احتجاج ڈیوٹی سے انکار
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں پولیٹیکل محرروں نے کچھ روز قبل نامعلوم افراد کے ہاتھوں اپنے ساتھی کے قتل کے خلاف بطور احتجاج ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا۔ میرانشاہ میں صدر عباس خان کی سربراہی میں پولیٹیکل محرروں کا اس سلسلے میں ایک اجلاس ہوا  جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مقتول حمیداللہ کے قتل کی وجوہات معلوم کی جائیں اور اس کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ اجلاس میں حکومت سے فراہمی تحفظ کا مطالبہ بھی کیا گیا اور یہ اعلان کیا گیا کہ مطالبات کی منظوری تک ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔ اجلاس کے دوران ایک 12 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ یاد رہے کہ 2 جون کو کم سروبی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے پولیٹیکل محرر حمیداللہ کو دوران گشت فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ  خود جاں بحق جبکہ تین لیویز اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 729775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش