QR CodeQR Code

پاک سرزمین پارٹی کا کراچی سے 50 فیصد انتخابی ٹکٹ نوجوانوں کو دینے کا فیصلہ

10 Jun 2018 21:17

تعلیم یافتہ نوجوانوں نے دوران انٹرویو الیکشن بورڈ کو مطمئن کیا ہے۔ کاغذات اسکروٹنی کے بعد باقاعدہ پی ایس پی کا امیدوار نامزد کیا جائے۔ ان امیدواروں میں فیضان یاسر، سعد صدیقی، عادل خان، ڈاکٹر یاسر، عادل صدیقی شامل ہیں۔ ان نوجوانوں کو کورنگی، پی آئی بی، اورنگی، لیاقت آباد، نارتھ ناظم اور صدر کے حلقوں میں کھڑا کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پہلا انتخابی معرکہ لڑنے والی مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی نے 50 فیصد انتخابی ٹکٹ نوجوانوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء کیلئے پی ایس پی نے کراچی سے دس سے زائد 30 سے 33 برس کے امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ تمام امیدوار پہلی بار الیکشن میں حصہ لینگے۔ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے دوران انٹرویو الیکشن بورڈ کو مطمئن کیا ہے۔ کاغذات اسکروٹنی کے بعد باقاعدہ پی ایس پی کا امیدوار نامزد کیا جائے۔ ان امیدواروں میں فیضان یاسر، سعد صدیقی، عادل خان، ڈاکٹر یاسر، عادل صدیقی شامل ہیں۔ ان نوجوانوں کو کورنگی، پی آئی بی، اورنگی، لیاقت آباد، نارتھ ناظم اور صدر کے حلقوں میں کھڑا کیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 730883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/730883/پاک-سرزمین-پارٹی-کا-کراچی-سے-50-فیصد-انتخابی-ٹکٹ-نوجوانوں-کو-دینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org