QR CodeQR Code

سی آئی اے ملازمین کو اسامہ آپریشن کے بارے میں زبان بندی کا حکم

19 May 2011 23:33

اسلام ٹائمز:سی آئی اے کے حکم نامے کے مطابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے اپنے ادارے کے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ اسامہ آپریشن میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی اور طریقوں کے بارے میں کسی کو نہ بتائیں ورنہ سخت کاروائی کی جائے گی


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے ملازمین کو اسامہ آپریشن پر خاموش رہنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کو حاصل ہونے والے سی آئی اے کے حکم نامے کے مطابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے اپنے ادارے کے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ اسامہ آپریشن میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی اور طریقوں کے بارے میں کسی کو نہ بتائیں ورنہ سخت کاروائی کی جائے گی۔ سی آئی اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسامہ آپریشن کی خفیہ معلومات منظر عام پر آنے سے ملازمین کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے کہ جب ایبٹ آباد آپریشن کے بارے میں آئے روز نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ اسامہ آپریشن میں اسٹیلتھ ڈرونز سے مدد لی گئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن کہہ چکے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ آگے کی جانب بڑھا جائے اور اسامہ آپریشن پر مزید باتیں نہ کی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 73090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/73090/سی-آئی-اے-ملازمین-کو-اسامہ-آپریشن-کے-بارے-میں-زبان-بندی-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org