0
Thursday 19 May 2011 23:33

سی آئی اے ملازمین کو اسامہ آپریشن کے بارے میں زبان بندی کا حکم

سی آئی اے ملازمین کو اسامہ آپریشن کے بارے میں زبان بندی کا حکم
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے ملازمین کو اسامہ آپریشن پر خاموش رہنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کو حاصل ہونے والے سی آئی اے کے حکم نامے کے مطابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے اپنے ادارے کے ملازمین سے کہا ہے کہ وہ اسامہ آپریشن میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی اور طریقوں کے بارے میں کسی کو نہ بتائیں ورنہ سخت کاروائی کی جائے گی۔ سی آئی اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسامہ آپریشن کی خفیہ معلومات منظر عام پر آنے سے ملازمین کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے کہ جب ایبٹ آباد آپریشن کے بارے میں آئے روز نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ اسامہ آپریشن میں اسٹیلتھ ڈرونز سے مدد لی گئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن کہہ چکے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ آگے کی جانب بڑھا جائے اور اسامہ آپریشن پر مزید باتیں نہ کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 73090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش