QR CodeQR Code

افغان شہر خوست میں طالبان کا مزدورں پر حملہ، 36 افراد ہلاک، 20 زخمی

20 May 2011 00:27

اسلام ٹائمز:افغان حکام کے مطابق طالبان حملہ آوروں نے مشرقی پکتیا صوبے کے شہر خوست میں سڑک تعمیر کرنے والے مزدوروں کے کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران حملہ آوروں اور کمپنی کے گارڈز کے درمیان دو گھنٹے تک مقابلہ بھی ہوا


خوست:اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان نے حملہ کر کے 36 افراد کو ہلاک کر دیا۔ حملے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ افغان حکام کے مطابق طالبان حملہ آوروں نے مشرقی پکتیا صوبے کے شہر خوست میں سڑک تعمیر کرنے والے مزدوروں کے کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران حملہ آوروں اور کمپنی کے گارڈز کے درمیان دو گھنٹے تک مقابلہ بھی ہوا۔ ہلاک و زخمی ہونیوالوں میں کمپنی کے گارڈز اور عملے کے افراد شامل ہیں۔ پکتیا صوبے کے ترجمان کے مطابق مقابلے میں حملہ آور بھی مارے گئے، تاہم ان کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔



خبر کا کوڈ: 73099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/73099/افغان-شہر-خوست-میں-طالبان-کا-مزدورں-پر-حملہ-36-افراد-ہلاک-20-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org