0
Friday 20 May 2011 00:27

افغان شہر خوست میں طالبان کا مزدورں پر حملہ، 36 افراد ہلاک، 20 زخمی

افغان شہر خوست میں طالبان کا مزدورں پر حملہ، 36 افراد ہلاک، 20 زخمی
خوست:اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان نے حملہ کر کے 36 افراد کو ہلاک کر دیا۔ حملے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے۔ افغان حکام کے مطابق طالبان حملہ آوروں نے مشرقی پکتیا صوبے کے شہر خوست میں سڑک تعمیر کرنے والے مزدوروں کے کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران حملہ آوروں اور کمپنی کے گارڈز کے درمیان دو گھنٹے تک مقابلہ بھی ہوا۔ ہلاک و زخمی ہونیوالوں میں کمپنی کے گارڈز اور عملے کے افراد شامل ہیں۔ پکتیا صوبے کے ترجمان کے مطابق مقابلے میں حملہ آور بھی مارے گئے، تاہم ان کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔


خبر کا کوڈ : 73099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش