QR CodeQR Code

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اشرف غنی کی دعوت پر کابل پہنچ گئے

12 Jun 2018 13:49

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہشمند ہے اور پاکستان اتحادی ممالک اور افغان حکومت میں یکجہتی دیکھنا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے لئے کابل پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کیلئے افغانستان روانہ ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہشمند ہے اور پاکستان اتحادی ممالک اور افغان حکومت میں یکجہتی دیکھنا چاہتا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 731208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/731208/ا-رمی-چیف-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-اشرف-غنی-کی-دعوت-پر-کابل-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org