0
Tuesday 12 Jun 2018 13:49

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اشرف غنی کی دعوت پر کابل پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اشرف غنی کی دعوت پر کابل پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے لئے کابل پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کیلئے افغانستان روانہ ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہشمند ہے اور پاکستان اتحادی ممالک اور افغان حکومت میں یکجہتی دیکھنا چاہتا ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 731208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش