QR CodeQR Code

شجاعت بخاری دلیر صحافی اور ریاست کا نڈر بیٹا تھا، مشتاق منہاس

17 Jun 2018 10:00

اپنے خصوصی بیان میں وزیر اطلاعات اے جے کے کا کہنا تھا کہ قلم کو بندوق کے ذریعے نہ پہلے کبھی زیر کیا جا سکا ہے نہ اب کیا جا سکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات، سیاحت و آئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ شجاعت بخاری ایک دلیر صحافی اور ریاست کا نڈر بیٹا تھا جس نے بھارتی فوج کے تمام تر ظلم و جبر کے باوجود حق و سچ کا علم بلند رکھا۔ شجاعت بخاری کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ پرنم ہے۔ اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خفیہ اداروں نے جس بزدلی کے ساتھ انہیں نشانہ بنایا اور کشمیر کی ایک طاقتور آواز کو گولی کے ذریعے دبایا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قلم کو بندوق کے ذریعے نہ پہلے کبھی زیر کیا جا سکا ہے نہ اب کیا جا سکے گا۔


خبر کا کوڈ: 731924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/731924/شجاعت-بخاری-دلیر-صحافی-اور-ریاست-کا-نڈر-بیٹا-تھا-مشتاق-منہاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org