QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن کا امیدواروں کی معلومات پبلک کرنے کا فیصلہ

20 Jun 2018 09:56

ذرائع کے مطابق جن امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان کی معلومات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔ ان معلومات میں کاغذات نامزدگی میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات اور دیگر معلومات شامل ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تمام معلومات انٹرنیٹ پر ووٹرز کیلئے دستیاب ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق جن امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان کی معلومات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔ ان معلومات میں کاغذات نامزدگی میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات اور دیگر معلومات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ امیدواروں کے حلف ناموں کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔ معلومات ویب سائٹ پر جاری کرنے کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا اسکین کرکے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ بھجوانا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ امیدواروں کی معلومات ویب سائٹ پر جاری کرنے کا پابند نہیں بناتا۔


خبر کا کوڈ: 732436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732436/الیکشن-کمیشن-کا-امیدواروں-کی-معلومات-پبلک-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org