0
Wednesday 20 Jun 2018 09:56

الیکشن کمیشن کا امیدواروں کی معلومات پبلک کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا امیدواروں کی معلومات پبلک کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تمام معلومات انٹرنیٹ پر ووٹرز کیلئے دستیاب ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق جن امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان کی معلومات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔ ان معلومات میں کاغذات نامزدگی میں ظاہر کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات اور دیگر معلومات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ امیدواروں کے حلف ناموں کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔ معلومات ویب سائٹ پر جاری کرنے کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا اسکین کرکے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ بھجوانا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ امیدواروں کی معلومات ویب سائٹ پر جاری کرنے کا پابند نہیں بناتا۔
خبر کا کوڈ : 732436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش