QR CodeQR Code

دوحہ بھی ریاض کے مظالم سے تنگ آگیا

سعودی عرب کو اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سے نکالا جائے، قطر کا مطالبہ

23 Jun 2018 23:06

خانہ کعبہ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جیسے مقدس مقامات کی وجہ سے سعودی عرب کو مسلمانوں کے درمیان خاص اہمیت حاصل ہے لیکن نا تجربہ کار نوجوان شہزادوں نے اس ملک کو حتی اپنے ہمسایہ عرب ممالک میں بھی احترام کے قابل نہیں چھوڑا۔


اسلام ٹائمز۔ قطر نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سے درخواست کی ہے کہ اس کونسل میں سعودی عرب کی رکنیت معطل کی جائے۔ قطری اخبار الوطن کے مطابق دوحہ کی انسانی حقوق کی قومی کمیٹی کے چیئرمین علی صمیخ المری نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران بین الاقوامی صحافیوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کی بنا پر ہم نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سے درخواست کی ہے کہ اس ملک کی رکنیت کو معطل کیا جائے۔ قطر کے انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قطر کے شہریوں کے خلاف علی الاعلان ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو انسانی حقوق کے مخالف ہیں۔ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دونوں ممالک کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے باہر نکالا جائے۔ واضح رہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے قطر کے خلاف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور قطر کو دہشت گردی کے حامی ممالک کی لسٹ میں شامل کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 733141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/733141/سعودی-عرب-کو-اقوام-متحدہ-کی-کونسل-برائے-انسانی-حقوق-سے-نکالا-جائے-قطر-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org