QR CodeQR Code

اساتذہ طلباء کی تعلیم کیساتھ کردار سازی پر بھی توجہ دیں، راغب نعیمی

26 Jun 2018 09:25

جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مثالی معاشرے کی تشکیل بچوں کی اسلامی اصولوں پراخلاقی تربیت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں آنیوالے دینی طلبہ ہمارے پاس قوم کی امانت ہیں، ان کی معیاری تعلیم وتربیت ہمارا قومی و اخلاقی فریضہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ میں اساتذہ اور مدرسین کے سالانہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اساتذہ طلباء کی تعلیم کیساتھ کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں، مثالی معاشرے کی تشکیل بچوں کی اسلامی اصولوں پر اخلاقی تربیت سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں آنیوالے دینی طلبہ ہمارے پاس قوم کی امانت ہیں، ان کی معیاری تعلیم وتربیت ہمارا قومی و اخلاقی فریضہ ہے، امسال امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنیوالے طلبہ میں 3 لاکھ  کے قریب وظائف دیئے جائیں گے۔ ایک روزہ اساتذہ کرام کی خصوصی تربیتی ورکشاپ آج جامعہ نعیمیہ میں ہوگی جس میں تدریس کے حوالے سے ماہرین خصوصی لیکچردیں گے۔


خبر کا کوڈ: 733669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/733669/اساتذہ-طلباء-کی-تعلیم-کیساتھ-کردار-سازی-پر-بھی-توجہ-دیں-راغب-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org