QR CodeQR Code

پاکستان کشمیر پر سفارتی مہم منظم کرے، ترابی

26 Jun 2018 10:19

عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جے آئی آزادکشمیر کاکہنا تھا کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج لگا کر مسلمانوں کے قتل عام کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج لگا کر مسلمانوں کے قتل عام کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سینئر صحافی شجاعت بخاری کا قتل اس کا حصہ ہے۔ حکومت پاکستان عالمی سطح پر سفارتی مہم منظم کرے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر عالمی سطح پر ہندوستان کو بے نقاب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھتر نمبر1 مرہنہ میں اپنی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع باغ نثار احمد شائق، بریگیڈیئر(ر) محمد خان، تنویر انور خان، حاجی افراہیم، عثمان انور، خورشید چغتائی، آصف نقی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 733677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/733677/پاکستان-کشمیر-پر-سفارتی-مہم-منظم-کرے-ترابی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org