0
Tuesday 26 Jun 2018 10:19

پاکستان کشمیر پر سفارتی مہم منظم کرے، ترابی

پاکستان کشمیر پر سفارتی مہم منظم کرے، ترابی
اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج لگا کر مسلمانوں کے قتل عام کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سینئر صحافی شجاعت بخاری کا قتل اس کا حصہ ہے۔ حکومت پاکستان عالمی سطح پر سفارتی مہم منظم کرے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر عالمی سطح پر ہندوستان کو بے نقاب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھتر نمبر1 مرہنہ میں اپنی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع باغ نثار احمد شائق، بریگیڈیئر(ر) محمد خان، تنویر انور خان، حاجی افراہیم، عثمان انور، خورشید چغتائی، آصف نقی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 733677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش